ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پرشانت پجاری قتل کے ملزم کو جیل میں قتل کردیا گیا

پرشانت پجاری قتل کے ملزم کو جیل میں قتل کردیا گیا

Thu, 10 Nov 2016 19:58:29  SO Admin   S.O. News Service

منگلورو 10؍نومبر (ایس او نیوز) گزشتہ سال ہوئے بجرنگ دل لیڈر پرشانت پجاری کے قتل کے الزام میں منگلورو سنٹرل جیل میں قیدمصطفےٰ کوور کو چھرا گھونپ کر ہلاک کردیا گیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق زیر سماعت قیدی مصطفےٰ کوور پر جان لیوا حملہ ایک اور زیرسماعت قیدی کرن شیٹی نے کیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ کرن شیٹی بھی منگلورو کا ہی رہنے والا ہے اور مصطفےٰ کے ساتھ اس کی کوئی ان بن ہوگئی تھی۔مگر اس قاتلانہ حملے کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ کرن شیٹی کی طرف سے چھرا گھونپنے کے بعد جیل کے افسران نے بہت زیادہ زخمی مصطفےٰ کوور کو اسپتال منتقل کیا مگر حد سے زیادہ خون بہہ جانے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔اس معاملے میں منڈی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے اور پولیس کی طرف سے تحقیقات شروع ہوئی ہے۔

Share: